28 September 2016 - 15:11
News ID: 423502
فونت
حیدرالعبادی:
عراق کے وزیر اعظم نے کہا : کردستان کا علاقہ اس ملک سے الگ ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے ۔
حیدر العبادی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی  نے بغداد میں کابینہ کی میٹینگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : کردستان کا علاقہ اس ملک سے الگ ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا:‌ مسعود بارزانی کے بہت جلد انجام پانے والے دورہ بغداد کریں‌گے اور اس دورے میں بغداد اربیل تعلقات اور موصل آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا ۔

حیدرالعبادی نے بغداد اور اربیل کے درمیان زیر بحث ایک مسئلہ، عراقی کردستان سے تیل کی برآمدات کو قرار دیا اور کہا : عراقی کردستان سے تیل کی برآمدات کا مسئلہ واضح ہونا چاہئے ۔

انہوں نے  موصل کی آزادی کے لئے انجام پانے والے آپریشن کے وقت کے بارے میں کہا : موصل پر حملے کے وقت کے تعین کا تعلق اس آپریشن میں شرکت کرنے والی تمام فورسس کی آمادگی اور شہریوں کی جان کے تحفظ کی ضمانت سے ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نمایاں کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : عراقی سیکورٹی اہلکار ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شامل ہونے سے تجربہ کار ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں وزراء کو طلب کئے جانے کے عمل کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا : پارلیمنٹ میں وزیروں کی طلبی کام بند ہونے یا حکومت کے کمزور ہونے پر منتج نہیں ہونا چاہئے ۔

عراق کے وزیر اعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے موصل آپریشن کی تاریخ معین کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا : موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں ترکی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

حیدرالعبادی نے کہا : وہ دوسرے پڑوسی ممالک کی مانند ترکی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ترکی کے تعاون کے خواہاں ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۴۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬