‫‫کیٹیگری‬ :
28 September 2016 - 15:53
News ID: 423509
فونت
سعودی عرب میں مرد سرپرستی کا نظام ختم کرنے اور خواتین کو مکمل آزادی دلانے کی تحریک کا آغاز ہوگیا ہے ۔
عربستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں مرد سرپرستی کا نظام ختم کرنے اور خواتین کو مکمل آزادی دلانے کی  تحریک شروع ہوگئی  ہےاور اس حوالے سے ایک پٹیشن شروع کی گئی جس پر اب تک ہزاروں سعودی شہری دستخط کرچکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق، پٹیشن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح تمام شہری حقوق فراہم کیے جائیں اور ایک عمر طے کی جائے جب عورت کو بالغ اور اپنے اعمال کا ذمہ دار خود سمجھا جائے۔

خواتین کے حقوق کے لیے مہم چلانے والی عزیزہ الیوسف یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جو اب تک پٹیشن پر 14 ہزار 700 افراد کے دستخط کرانے میں کامیاب ہوچکی ہیں تاہم وہ شاہی عدالت میں یہ پٹیشن جمع نہ کراسکیں اور اب ای میل کے ذریعے بطور درخواست اسے بھیجیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین قوانین نافذ ہیں اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬