28 September 2016 - 23:55
News ID: 423518
فونت
وزیراعلیٰ سندھ پاکستان:
سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا: علماء کرام فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ پاکستان نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں علماء اور مشائخ کے اجلاس میں اپنے بیان میں علماء کرام کو فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دنے کی درخواست کی ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے لڑانا چاہتا ہے لھذا علماء کرام فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں کہا: علماء کی سفارشات پر محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ہر علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام مکتب فکر کے علماء اور مشائخ پر زور دیا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے کیونکہ ہمارا دشمن ہمیں تقسیم کراکے ایک دوسرے کے خلاف لڑوانا چاہتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا : ان کو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مختلف مکتب فکر کے علماء آج اس دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کی تعظیم کرتے ہوئے اس اجلاس میں شریک ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس قسم کی ملاقاتیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا عمل آگے بڑھانے سے غلط فہمیاں، غلط معلومات سمیت ایک دوسرے سے اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ اس لئے اس قسم کی ملاقاتیں ہر ماہ ہونی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا: محکمہ بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ہر علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ جلسے جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کئے جائیں اور ایس ایچ او کی سطح سے لے کر آئی جی سندھ کی سطح تک علماء کے ساتھ کو آرڈی نیشن کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا : شہر میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت کرکے ان کو فعال بنایا جائے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سی سی ٹی وی موبائل وین کے ذریعے شہر کے اہم علاقوں میں کڑی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو میڈیا کے ذریعے متبادل ٹریفک راستوں کے حوالے سے آگاہی دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کے مشورے پر کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز سے کمشنر کی سطح پر تمام علماء سے بہتر رابطے میں رہیں اور وہ ذاتی طور پر ڈی ایم سی کے چیئرمین اور کے ایم سی کے میئر کے ساتھ رابطہ کر کے محرم کے جلوسوں کے راستوں اور جلسوں کے علاقوں میں میونسپل خدمات کی بہتری کو یقینی بنائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬