30 September 2016 - 12:38
News ID: 423540
فونت
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں کی کراچی کی بندرگاہ پرآمد کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے۔
 نفیس زکریا

 

رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نفیس زکریا نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں کہا کہ ایرانی بحری بیڑہ دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کے تناظر میں کراچی آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحری بیڑے کی کراچی کی بندرگاہ پر موجودگی پاکستان کو الگ تھلگ اور تنہا کرنے کے بعض ملکوں کے دعوے کے بےبنیاد ہونے کا ایک ثبوت ہے۔

ہفتہ دفاع مقدس کے موقع  پرچار جنگی بحری جہازوں اور گن بوٹس پر مشتمل ایرانی بحریہ کا ایک دستہ منگل کے روز دوستی اور نیک نیتی کے پیغام کے ساتھ پاکستان کے شہر کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا ہے۔

یہ بحری بیڑہ پاکستانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬