30 September 2016 - 12:56
News ID: 423544
فونت
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں میں بہت سے عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
یمن


 

 

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام یمن کے علاقے الضیعہ پر بمباری کی جس میں کم از کم چار عام شہری شھید اور کئی زخمی ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے الثعبان اور مندبہ علاقوں اور صوبہ حجہ کے گمرکات حرض علاقے پر بھی بمباری کی۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے المشجح کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب نے رازح ضلع کے برکان علاقے پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو یمنی شہری مارے گئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کے ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں صامطہ اور ابوالمض چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

یمنی فورسز نے صوبہ لحج کے شہر کہبوب کے جنوب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬