30 September 2016 - 13:12
News ID: 423547
فونت
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا : امریکہ پر کسی بھی طرح سے اعتماد نہیں کیا جا سکتا-
علی شمخانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعرات  کو تہران میں وزارت توانائی کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا : ایٹمی مذاکرات اور علاقے کے بحرانوں کے دوران بے شمار تجربات نے ثابت کردیا کہ اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے اور شام میں فائربندی کے تعلق سے امریکہ پر اعتماد کرنا ایک دھوکہ ہے ۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے  پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکہ کی وعدہ خلافیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا : اگر امریکہ، مسافر طیاروں کی خریداری جیسے ایک چھوٹے سے معاملےمیں وعدہ خلافی کر رہا ہے اور رکاوٹیں ڈال رہا ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے زیادہ سنجیدہ اور ٹھوس فیصلے کرے گا۔

شمخانی نے کہا : دشمنوں کی ایک بڑی کوشش یہ ہے کہ عالم اسلام کے لئے سب سے بڑے خطرے صیہونی حکومت سے لوگوں کی توجہ اپنے ہی بنائے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی جانب موڑ دیں ۔

انہوں‌ نے مزید کہا: استقامتی ثقافت کی بنیاد، ظلم کے خلاف جنگ اور تسلط پسندی کا انکار ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۱۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬