30 September 2016 - 19:35
News ID: 423556
فونت
امریکا کی جانب سے شامی حکومت کے مخالفین کو دہشت گردوں سے الگ کرنے کا وعدہ پورا نہ ہونے کے بعد روس نے شام کی حمیمیم چھاؤنی میں تعینات اپنے بمبار طیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
روسی طیارہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع کے مطابق پچھلے چند روز کے دوران روس نے سوخو چوبیس اور چونتیس قسم کے متعدد بمبار طیارے شام روانہ کئے ہیں جو حمیمیم چھاؤنی میں تعینات ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ کے مزید بمبار طیارے شام روانگی کے لئے متعلقہ حکام کی اجازت کے منتظر ہیں جس کا مقصد شام میں روسی فضائی یونٹ کو مستحکم بنانا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر روسی فوجی کمان نے ضرورت محسوس کی تو آئندہ تین روز کے دوران مزید روسی طیارے شام روانہ کر دیئے جائیں گے۔

روس نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ، شام میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے بند کرانے کے لئے روس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ادھر واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ شام کے بارے میں اپنے پلان بی پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

امریکا کے اس مداخلت پسندانہ اقدام کے تحت، شامی حکومت کے مخالفین کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی میں اضافہ اور امریکی فوج کے خصوصی دستے شام بھیجے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬