01 October 2016 - 23:07
News ID: 423578
فونت
پشاور پاکستان میں محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ۔
پشاور پاکستان ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی نگرانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشاور پولیس نے محرم الحرام کے دوران نکلنے والی ماتمی جلوسوں اور مجالس کی براہ راست نگرانی کے لئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کردیئے ہیں جبکہ ان کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے کوہاٹی گیٹ میں کنٹرول روم اور کمانڈ پوسٹ بھی قائم کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جمعرات کے روز ایس ایس پی آپریشن نے سکیورٹی کیمروں کو جائزہ لینے کے لئے کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول روم کا دورہ کیا، ایس پی سٹی گل نواز خان، ڈی ایس پی سٹی زرولی، ڈی ایس پی ہشت نگری عتیق شاہ، ایس ایچ اووز اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایس ایس پی نے مختلف بازاروں اور گلی کوچوں میں محرم الحرام کے دوران اہل تشیع کی مجالس اورماتمی جلوسوں کی براہ راست ویڈیو کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے کیلئے بنائے گئے کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر نصب کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی اور پولیس افسران کو امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر مزید کیمرے نصب کرکے ان کی براہ راست ویڈیو نگرانی کی بھی ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ پولیس کمانڈ پوسٹ اورکنٹرول روم کے ذریعے پشاورمیں محرم الحرام کے دوران اہل تشیع کے تمام ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاء کی براہ راست ریکارڈنگ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

ایس ایس پی نے کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول روم کے تمام عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کی شام تک کمانڈ پوسٹ اور کنٹرول روم سے متعلق تمام کمپیوٹر سسٹم، ویڈیو کیمرے ریکارڈنگ اور دیگر انتظامات مکمل کرلیں۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

بعد ازاں ایس ایس پی آپریشن نے شہر میں و اقع امام بارگاہوں کے روٹ اور حساس مقامات کا بھی جائزہ لیا اور بازاروں کے صدور سے ملاقات کرکے محرم الحرام کے دوران امن کے قیام میں پولیس کیساتھ تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬