03 October 2016 - 23:40
News ID: 423614
فونت
محکمہ داخلہ کی جانب سے چلائی جانیوالی اس مہم میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی مشکوک شخص، مشکوک بیگ یا کوئی چیز دیکھیں تو فوری طور پر لاہور پولیس کی ہیلپ لائن "ون فائیو" پر کال کرکے آگاہ کریں۔
محکمہ داخلہ پنجاب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی مہم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس کیلئے اخبارات میں تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے چلائی جانیوالی اس مہم میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی مشکوک شخص، مشکوک بیگ یا کوئی چیز دیکھیں تو فوری طور پر لاہور پولیس کی ہیلپ لائن "ون فائیو" پر کال کرکے آگاہ کریں۔ مہم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

شہریوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ کے اردگرد، پڑوس میں کوئی مشکوک کرائے دار ہیں تو ان کی بھی اطلاع دیں۔ خطباء، مقررین، ذاکرین، علما و مشائخ سے بھی کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی تقریریں کرنے سے گریز کریں بلکہ اپنے خطابات میں امن اور بھائی چارے کا درس دیں۔

محکمہ داخلہ کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مجالس میں نیاز تقسیم کرنے اور سبیل لگانے والوں پر بھی نظر رکھیں، کہیں دشمن اس آڑ میں زہریلا کھانا نہ کھلا دے۔

بانیان مجالس سے کہا گیا ہے کہ نیاز دینے والوں کا ریکارڈ رکھیں۔ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے حوالے سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬