03 October 2016 - 23:51
News ID: 423618
فونت
ثنااللہ زہری:
وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی کوئی سکیورٹی یا انتظامی غفلت برداشت نہیں کیجائے گی ۔
ثناء اللہ زھری

،

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی کوئی سکیورٹی یا انتظامی غفلت برداشت نہیں کیجائے گی ۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا: سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، افسران خود کو دفتر اور گھر تک محدود نہ رکھیں بلکہ باہر نکل کر سکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

نواب ثناء اللہ خان زہری نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق حاصل اختیارات کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ حکومتی رٹ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے، کسی کو بھی لشکر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، افسران خود کو دفتر اور گھر تک محدود نہ رکھیں بلکہ باہر نکل کر سیکورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

انہوں نے کہا : گذشتہ ادوار میں حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور خوف کے باعث امن و امان کو کچلا گیا۔ پڑھے لکھے طبقے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، فیلڈ افسران دفتر اور گھروں تک محدود رہے، ان عوامل کے اثرات کا ابتک ہم سامنا کر رہے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا : جب حکمران ہی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو انتظامیہ سے بھی اس بات کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عوام کے جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، حکومت پالیسی دیتی ہے، جس پر عملدرآمد افسران کا کام ہے۔

انہوں نے کہا : جس دن میں نے حلف اٹھایا اس دن ہی سے تبدیلی لانے اور حالات کی بہتری کی کوششوں کا آغاز کیا، میرا مقصد صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں بلکہ گڈ گورننس قائم کرنا ہے، عوام کو جان و مال کا تحفظ دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، جمہوریت کا مطلب عوام کی حکمرانی ہے، کیونکہ ہم عوام کے مینڈیٹ ہی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں اور عوام کے ٹیکس سے ہی تنخواہیں لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا : ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ڈپٹی کمشنروں کے اختیارات بحال ہوں، موجودہ دور میں وزیراعلیٰ سے لیکر اسسٹنٹ کمشنر تک سب ایک پیج پر ہیں اور عوام امن و امان کی بہتری کا خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا : امن و امان پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ہم نے ایسے افسران کو ڈویژن اور اضلاع میں تعینات کیا ہے جو عوام کے مسائل سمجھتے ہیں، ان کا در رکھتے ہیں اور اپنے فرائض منصبی کو خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں، ہم نے ملکر بلوچستان کو اچھا مستقبل ، امن اور تعلیم دینی ہے، ورنہ نا تو ہم اور نہ ہی ہمارا آنے والے نسلیں محفوظ رہیں گی۔

وزیراعلٰی نے کہا : مذہب اور نام و نہاد آزادی کے نام پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے اور برادر کشی کرانے والے ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں، بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت دی : دہشت گردی اور شر پسندی میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی کے لیے جرائم پیشہ افراد پر بھی سختی سے ہاتھ ڈالا جائے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہ دیا جائے کیونکہ اب یہ وہ دور نہیں جب لوگ اپنے اپنے لشکر اور گینگ بنا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرتے تھے، ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن کسی بھی وقت اور کہیں بھی وار کر سکتا ہے لہذا ہر لمحہ ہوشیار اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے، محرم الحرام کے لیے خصوصی سیکورٹی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کو کسی قسم کی کاروائی کا موقع نہ مل سکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬