04 October 2016 - 19:35
News ID: 423630
فونت
ریحانہ عبادی :
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی ممبر نے کہا : پاکستان کی بقا بھی امام حسین علیہ السلام ہی کی قربانیوں کی یاد آوری پر منحصر ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے ۔
امام حیسن علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتوں ممبر ریحانہ عبادی نے محرم الحرام میں عزاداری امام حسینؑ کے بارئے میں اپنے بیان میں کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات تمام فرقہ بندیوں سے بالاتر ہے۔ جس نے اپنی ہستی کو انسانیت کی نجات کے لیے قربان کردی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا کا ہر حریت پسند امام حسین علیہ السلام کی زندگی سے سبق لیتا ہے ۔ تحریک پاکستان بھی آپ کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے انتھک جدوجہد کے نتیجے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بیان کیا : اب پاکستان کی بقا بھی آپ ہی کی قربانیوں کی یاد آوری پر منحصر ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے ۔

اسلامی تحریک پاکستان کی ممبر نے کہا : عزاداری امام حسینؑ کے ذریعے قوم میں قربانی کا جذبہ بیدار کر کے ملک کو بچا سکتے ہیں۔ لہذا ملک میں مذہبی رواداری کی فضا قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عزاداری امام حسینؑ کو جوش و خروش سے منایا جائے۔ اس لیے اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا : ہم قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کی ذات سے سبق لیتے ہوئے مذہبی یکجہتی کا پاس کرتے ہوئے عزاداری حضرت امام عالی مقام کو نہایت شان و شوکت سے منائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬