06 October 2016 - 23:33
News ID: 423669
فونت
شیعہ علماء کونسل سندھ کے نمائندہ وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے اہم ملاقات ہوئی
شیعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ پریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر حسنین مہدی کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کا نمائندہ وفد جس میں حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی،حجت الاسلام شبیر حسن میثمی ،برادر حسنین مہدی،مولانا جعفر سبحانی۔برادر مسلم رضا شامل تھے۔

ڈی جی رنیجرز سندھ سے ملاقات ہوئی اور محرم الحرام کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سبیل امام حسینؑ و مجالس میں لاوٗڈ اسپیکر کے استعمال میں کوئی پابندی نہیں سبیلیں لگائی جائیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ رینجرز خودجلوس زاکے راستے میں سبیل کا اہتمام کریگی۔۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬