06 October 2016 - 23:47
News ID: 423674
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : مشرق وسطی میں مغربی طاقتوں کی سازشوں اور منصوبوں کا آخری ہدف ایران ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

 

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس نے دنیا کو اچھی طرح بتادیا ہے کہ ایران کے عوام سے دھونس و دھمکی اور طاقت کی زبان میں بات نہیں کی جاسکتی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو ایران کے جنوب مغربی صوبے کہکیلویہ و بویراحمد میں شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سابق بعثی حکومت کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے اپنی شجاعت اور مجاہدت کے ذریعے دنیا والوں کو یہ بڑا درس دیا ہے کہ کوئی بھی ،  ایرانی عوام سے دھونس و دھمکی اور طاقت کی زبان میں بات نہیں کرسکتا کیونکہ ایرانی عوام جذبہ  شہادت و جہاد سے سرشار ہوکر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں مغربی طاقتوں کی سازشوں اور منصوبوں کا آخری ہدف ایران ہے ۔  پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہاکہ افغانستان اور عراق پر حملہ، اور لبنان پر صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت بھی ایران کو شکست دینے کے لئے انجام دی گئی لیکن مغرب اپنے ان منصوبوں میں سے کسی ایک میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا ۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور سیکورٹی آٹھ سالہ دفاع مقدس کی ہی مرہون منت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اگرکسی نے ایرانی قوم سے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہاکہ ایک ایسے وقت جب علاقے کے ملکوں میں بدامنی پائی جارہی ہے دفاع مقدس کے شہدا کے اہل خانہ ، ایران میں امن و سیکورٹی کی ضمانت بنے ہوئےہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬