08 October 2016 - 12:45
News ID: 423702
فونت
بحرین کے ایک مقرر کو یزید کو فاسق و فاجر اور شراب خوار کہنے پر پلیس اسٹیشن طلب کرلیا گیا ۔
حجت الاسلام سید هادی الوداعی  بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی اللؤلؤه نیوز سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید هادی الوداعی کو اپنی مجلس میں یزید کو فاسق و فاجر اور شراب خوار کہنے پر پلیس اسٹیشن طلب کرلیا گیا ۔  

آل خلیفہ سیکوریٹی اہلکاروں نے تفتیش کے بعد انہیں اس تعھد کے بعد چھوڑ دیا کہ آئندہ اپنی مجلسوں میں یزید کو اس طرح کے نازیبا الفاظ سے یاد نہیں کریں گے  ۔

بحرینی سیکوریٹی نے اس شیعہ عالم دین کی جانب سے یزید کو فاسق و فاجر اور شراب خوار کہے جانے کو صحابہ رسول کی توھین شمار کیا ہے ۔

گذشتہ محرم کے ابتداء میں بھی آل خلیفہ نے یزید کا نام بحرین کی سنی بزرگ شخصیتوں کو میں شامل کرتے ہوئے اس کی توھین جرم بتائی تھی ۔ پچھلے سال بھی بہت سارے علمائے کرام اور مقررین کو یزید کی توھین کے الزام میں پلیس اسٹیشن طلب کرلیا گیا تھا ۔

 

آل خلیفہ نے مقررین کو یزید کو امام حسین(ع) کا قاتل کہنے سے منع کیا اور تاکید کی کہ جو بھی یہ بات کہے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬