08 October 2016 - 16:31
News ID: 423708
فونت
غزہ شہر کے مشرق میں واقع ام حسینہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینیوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے دن البریج پناہ گزیں کیمپ کے مشرق میں واقع ام حسینہ کے علاقے میں جمعے کے دن صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق بعض مظاہرین آنسو گیس کے شیل لگنے سے بھی زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے بعد سے فلسطینی جوان ہر ہفتے جمعے کے دن مشرقی غزہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرتے ہیں۔ صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بار بار بے حرمتی اور فلسطینی عوام پر ظلم ڈھائے جانے کے بعد فلسطینی سرزمینوں میں گزشتہ ایک سال سے صیہونی حکومت کے خلاف انتفاضہ قدس کے نام سے موسوم فلسطینی عوام کی تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوئی ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬