08 October 2016 - 16:52
News ID: 423713
فونت
شہباز شریف:
وزیر اعلی پنجاب پاکستان شہباز شریف نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کئے جانے کی خبر دی ۔
شہباز شریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر 2016 تک پنجاب کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے جائیں گے جبکہ مدارس اور مساجد کی جیو ٹیکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد ڈولفن فورس کو پنجاب کے بڑے شہروں میں متعارف کرایا جائے گا جن میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرم کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے جانیوالے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب کابینہ کو پولیس نظام میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب کے 202 تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر 2016 تک پنجاب کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے جائیں گے جبکہ مدارس اور مساجد کی جیو ٹیکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد ڈولفن فورس کو پنجاب کے بڑے شہروں میں متعارف کرایا جائے گا جن میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکارو ں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مالی طور پر مستحکم بنایا جائے گا۔ حکومت نے 300 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے، رواں مالی برس اس پروگرام پر 30 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬