09 October 2016 - 16:00
News ID: 423731
فونت
عراقی شہریوں نے بغداد ، بصرہ اور ناصریہ شہروں میں مظاہرے کرکے شمالی عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی مذمت کی ۔
عراق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہریوں نے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں مظاہرے کرکے شمالی عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی پر اپنی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔

سومریہ نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ عراقی شہریوں نے بغداد ، بصرہ اور ناصریہ شہروں میں مظاہرے کرکے شمالی عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی مذمت کی ۔ مظاہرین نے عراق کے داخلی معاملات میں ترک حکومت کی مداخلت کو ناقابل قبول قراردیا ۔

واضح رہے کہ عراقی حکام بھی بارہا ترک حکام سے کہہ چکے ہیں وہ شمالی عراق سے اپنے فوجی واپس بلالیں لیکن انقرہ بدستور شمالی عراق میں اپنے فوجی باقی رکھنے پر اصرار کررہاہے ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں ترک فوج بھی حصہ لے گی ۔ ترکی کے صدر کے اس بیان  پر عراقی حکام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں پائی جانےوالی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ترکی نے گذشتہ برس دسمبر میں  شمالی عراق کے شہر موصل کے بعشیقہ فوجی اڈے میں اپنے ڈیڑھ سو فوجی ، دسیوں ٹینکوں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر تعینات کردیئے تھے۔  ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے فوجی کرد پیشمرگہ ملیشیا کو ٹریننگ دینے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے وہاں تعینات کئے ہیں۔

عراقی حکومت ترکی کی فوجی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قراردیتی ہے ۔ عراقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی کہا ہے کہ وہ عراق میں ترکی کی غیرقانونی فوجی موجودگی کا نوٹس لے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬