‫‫کیٹیگری‬ :
10 October 2016 - 16:13
News ID: 423755
فونت
۱۰۰ سال سے تعزیہ بنانے والے دانو قریشی خاندان کی طرف سے سونے چاندی سے تعزیہ کی تیار کیا ۔
سونے اور چاندی کا تعزیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جڑانوالہ کے محلہ وریام نگر میں 100 سال سے تعزیہ بنانے والے دانو قریشی خاندان نے اس سال سونے کے تار، چاندی اور قیمتی حسینی فروزوں سے شہزادہ قاسم کی شہادت کے سلسلہ میں تعزیہ بنایا جاتا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالا میں دانو قریشی خاندان کی کاوش سے تیار شدہ سونے کے تار، چاندی اور حسینی فروزوں سے تیار تعزیہ کا جلوس برآمد ہوا۔

تفصلات کے مطابق جڑانوالہ کے محلہ وریام نگر میں 100 سال سے تعزیہ بنانے والے دانو قریشی خاندان نے اس سال سونے کے تار، چاندی اور قیمتی حسینی فروزوں سے شہزادہ قاسم کی شہادت کے سلسلہ میں تعزیہ بنایا جاتا ہے۔

خاندان کی موجودہ نسل سے تعلق رکھنے والے فرد بابا ارشاد حسین چھادا نے بتایا کہ یہ تعزیہ سونے کے تار، چاندی اور قیمتی حسینی فروزوں و خوبصورت کشیدہ کاری سے بنایا گیا ہے، جس پر شہزادہ قاسم کا نام انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے کشیدہ کیا گیا ہے، جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے آرہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬