10 October 2016 - 16:21
News ID: 423757
فونت
طاہر محمود اشرفی:
طاہر محمود اشرفی نے یہ کہتے ہوئے کہ قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے کہا: چودہ سو سال سے طاغوتی طاقتوں اور حسینی لشکر کا مقابلہ جاری ہے اور حسینی لشکر کو ہی غالب آنا ہے ۔
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیصل آباد میں شہادت حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ سیدنا حسینؑ نے دین اسلام کی اقدار کو بچانے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کی، سنت حسینی طاغوت کا مقابلہ کرنا ہے، طاغوت کے سامنے سے دستبردار ہونا نہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر طاہر محمود اشرفی نے فیصل آباد میں شہادت حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے : چودہ سو سال سے طاغوتی طاقتوں اور حسینی لشکر کا مقابلہ جاری ہے اور حسینی لشکر کو ہی غالب آنا ہے ۔

انہوں نے کہا : حضرت عمر، عثمان اور حضرت علیؑ پر حملہ کرنے والے خارجیوں نے باہمی اتحاد سے سیدنا حسینؑ پر حملہ کیا، آج بھی خارجی فتنہ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ مسلمانوں کے مرکز مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر حملہ آور ہو رہا ہے، خارجی گروہوں کے مقابلے کیلئے تمام اختلافات کو ختم کر کے متحد اور منظم انداز میں نکلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا : امت مسلمہ کی بقاء اور سلامتی فرقہ وارانہ تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں ہے، شام سے یمن اور فلسطین سے کشمیر تک مسلم امہ کا خون بہہ رہا ہے لیکن ہر طرف مجرمانہ خاموشی ہے، سیدنا حسینؑ نے دین اسلام کی اقدار کو بچانے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کی، سنت حسینی طاغوت کا مقابلہ کرنا ہے، طاغوت کے سامنے سے دستبردار ہونا نہیں۔

زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حسینی کردار اپنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے، قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے، پاکستان علماء کونسل کے تحت محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے قومی مصالحتی کونسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬