10 October 2016 - 16:33
News ID: 423760
فونت
ایم اے جناح روڈ کراچی میں موجود دکانیں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے سیل کردی گئیں ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری رات بھر ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تعینات رہے گی، ضلع ایسٹ اور ضلع ساؤتھ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جلوس شروع ہونے تک 3 بار سویپنگ کریں گی۔

کراچی میں 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے پولیس نے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کنٹینرز رکھ کر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

پولیس کی مختلف ٹیموں نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر موجود دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری رات بھر ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تعینات رہے گی، ضلع ایسٹ اور ضلع ساؤتھ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جلوس شروع ہونے تک 3 بار سویپنگ کریں گی جبکہ سراغ راساں کتوں کی مدد سے بھی تمام علاقے کی تلاشی جاری رہے گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬