11 October 2016 - 15:00
News ID: 423779
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری نے کہا : کربلا والوں کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے سربلند کر دیا ۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا : کربلا والوں کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے سربلند اور انسانیت کا سر ہمیشہ فخر سے اونچا کیا۔

امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا : امام عالی مقام (ع) اور ان کے اصحاب نے لازوال اور عظیم قربانیاں پیش کرکے تاریخ انسانیت پر ایک بڑا احسان کیا کیونکہ یہ منفرد جنگ اپنی نوعیت کی وہ واحد جنگ تھی جس میں رسول اکرم (ص) کے گھرانے والوں نے اسلام کی بقاء کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

انہوں نے بیان کیا : آل رسول نے طرح طرح کی تکالیف اور مشکلات برداشت کیں لیکن اسلام پر آنچ نہیں آنے دی، آپؑ نے انبیاء کی محنتوں کو بچایا اور اسلام کا نام ہمیشہ کیلئے سربلند کیا، ہم آج بھی اسی فکر و اصولوں کی پیروی کرکے دنیا بھر میں اپنا علم بلند کرسکتے ہیں، لہٰذا ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا چاہیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬