‫‫کیٹیگری‬ :
12 October 2016 - 22:21
News ID: 423782
فونت
کربلائے معلی میں یوم عاشور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق اسی لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں۔
کربلا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس اور اس کی اطراف کی شاہراہیں عزاداروں سے بھری پڑی ہیں اور لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں بارگاہ حسینی کی جانب رواں دواں ہیں۔ بارگاہ حسینی کی انتطامیہ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی رات تک اسی لاکھ سے زیادہ عقیدت مند کربلائے معلی پنہچ چکے تھے جبکہ عزاداروں کی کثیر تعداد آج صبح کربلائے معلی وارد ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے پچیس ملکوں سے کئی لاکھ زائرین، یوم عاشورہ کی عزاداری میں شرکت کے لیے کربلائے معلی آئے ہیں۔ کربلا‏ئے معلی پہنچنے والے غیر ملکی عزاداروں میں ایران، پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی اور زمینی راستے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انتظامی ادارے دن رات اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے کڑی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬