13 October 2016 - 00:20
News ID: 423798
فونت
پاکستانی وزیراعظم:
پاکستان کے وزیراعظم نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ عالم میں نواسہ رسول کی قربانی اور استقامت کی مثال نہیں ملتی۔
نواز شریف

 

رسا ییوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم وجبر کے سامنے سرجھکانے کے بجائے شہادت کو گلے لگایا- انہوں نے کہا کہ امام عالیمقام نے پوری دنیا کو سبق دیا کہ حریت و آزادی  ایک بنیادی حق ہے جس کی حفاظت اپنی جان سے بھی زیادہ ضروری ہے-

وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے عاشورہ کی مناسبت سے قوم کے نام  اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں فروعی ، مسلکی ، لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا- ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مساوات ، رواداری ، نظم و ضبط اور قربانی جیسے اوصاف کو فروغ دینا ہو گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬