13 October 2016 - 21:06
News ID: 423802
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر کئے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر کئے جانے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : نائیجیریا کی حکومت کو چاہیئے کہ وہابی حلقوں سے وابستہ انتہا پسند عناصر کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے خلاف انجام پانے والے وحشیانہ اور تشدد آمیز اقدامات کی روک تھام کرے اور ان حملوں میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملک کی عوام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے تحفظ اور عزاداری کے پروگراموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمےداری نائیجیریا کی حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت اپنی ذمہ داری کو صحیح سے انجام نہیں دے رہی ہے ۔

واضح رہے نائیجیریہ کی حکومت گزشتہ برسوں سے اس ملک میں ہو رہے شیعوں پر تشدد کے خلاف کوئی مثبت و مفید قدم نہیں اٹھا رہی ہے اس سال عاشور کے دن نائیجیریا کے صوبہ کادونا میں مسلمان عزاداروں پر کئے جانے والے حملےمیں دسیوں افراد شھید اور زخمی ہوئے ۔ مگر حکومت کی طرف سے حملہ وروں کے خلاف کوئی مفید اقدام نہیں ہوئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬