‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2016 - 09:21
News ID: 423828
فونت
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) ، حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) ، حضرت امام حسین (ع)  اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ شام غریباں میں عوام کے مختلف طبقات کی علاوہ اعلی فوج اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین پناہیان  نے خطاب کرتے ہوئے انسانی معاشرے کے اصلاح کا راہ قرآنی اصول «تلاوت کتاب الهی اور معاشرے میں حقایق اور نیکی کا رواج »، «تزکیہ» و «تعلیم کتاب و حکمت» پر منحصر جانا ہے اور کہا : انسانی معاشرے کی اصلاح  ، کتاب و حکمت کی تعلیم اور تذکیہ نفس قرآن مجید اور اہلبیت کے اصولوں پر عمل کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا : معاشرے میں تزکیہ نفس و پاکسازی کا راستہ حکومت اسلامی کا قیام اور اسلامی مدیریت و قانون الہی کا نفاذ ہے ، تعلیم حکمت کے اہم ترین اصول سیاسی حکمت کی تعلیم ہے یعنی بصیرت و سیاسی تحلیل ہے ۔

مجلس عزا میں جناب چينی اور مطیعی نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ ۱۱ محرم الحرام بروز جمعرات تک جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬