14 October 2016 - 09:26
News ID: 423829
فونت
حسین امیر عبداللہیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
حسین امیر عبداللہیان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے شام غریباں کے موقع پر تہران میں مقیم انگلش زبان والوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ اور ببانگ دہل شام اور استقامت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حضرت امام حسین (ع)، حضرت زینب (س) اور ائمہ طاہرین (ع) کی جانب متوجہ رہنے سے خطے کے لوگ خصوصا شام، عراق اور یمن میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کو دہشت گردی اور صیہونزم کے مقابلے میں کامیابی اور فتح حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بحرین کے مظلوم عوام اپنے حقوق حاصل کر لیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس میں کسی طرح کا شک نہیں ہے کہ اسرائیل کی ناجائز حکومت کا اس خطے سے خاتمہ ہوگا اور قدس آزاد ہوجائے گا۔

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت ناکام ہوچکی ہے اور ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے اور کربلا والوں کا یہی پیغام ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬