15 October 2016 - 09:45
News ID: 423840
فونت
آیت الله سید محمد تقی مدرسی:
سرزمین عراق کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے عراق میں ترکی فوجیوں کے مزید رہنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ترکی حکام کے بیانات اور اقدامات ملکی آئین کی خلاف ورزی شمار کئے جاتے ہیں ۔
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنی ھفتہ وار نشست میں جو سیکڑوں زائرین اور عراقیوں کی شرکت میں منعقد ہوا، عراق میں ترکی فوجیوں کے مزید رہنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ترکی حکام کے بیانات اور اقدامات ملکی آئین کی خلاف ورزی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ترکی حکام کو ہماری کمزوری کا احساس ہوچکا ہے اسی بنیاد پر ان کے فوجی عراق کو خالی نہیں کرنا چاہتے اور بڑی آسانی کے ساتھ انہوں نے عراق میں اپنی موجودگی کی مدت کو بڑھا دیا ۔

آیت الله تقی مدرسی نے واضح طور پر کہا: علماء، حوزات علمیہ اور سیاسی تحریکیں اور پارٹیاں واقعہ کربلا سے مکمل استفادہ کریں، اس واقعہ سے عبرت حاصل کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم واقعہ عاشوراء سے سرزمین عراق کی آزادی کے لئے بخوبی استفادہ کرسکتے ہیں تاکہ ملک سے دھشت گردوں کا صفایا ہوسکے اور ملک کی کھوئی ہوئی عزت و کرامت واپس لوٹ سکے ۔

سرزمین عراق کے اور مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے داعش کے پنجے سے صوبہ موصل کی آزادی کے مراحل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک میں بڑھتے ہوئے فساد اور ایڈمنسٹریشن کی کمزوری ، صنعتی اور زراعی شعبے میں انقلاب ، سماجی شعبے کی اصلاح  اور آزاد شدہ مناطق کی تعمیر بعض وہ اہم امور ہیں داعش کی نابودی کے بعد جس کی جانب خصوصی توجہ ضروری ہے ۔ /۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۰۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬