15 October 2016 - 12:45
News ID: 423847
فونت
آیت الله قبلان:
مجلس اسلامی شیعیان لبنان کے نائب صدر نے اپنے بیان میں ارکان حکومت کی حمایت سبھی کی شرعی ذمہ داری جانا ۔
آیت الله قبلان

 

رسا نیوز ایجنسی کی البیان سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اسلامی شیعیان لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں اس مجلس کے مرکزی دفتر لبنان کے دار الحکومت بیروت میں منعقد ہوا کہا: ہمیں ارکان حکومت کی حمایت کرنی چاہئے ۔

انہوں نے ارکان حکومت کی حمایت سبھی کی شرعی ذمہ داری بتایا اور کہا: فوج ملک و ملت کی حفاظت و بقا کا ذریعہ ہے ، ہمیں مختلف میدانوں میں اس کی حفاظت کرنی چاہئے ، ملت لبنان کی نگاہیں شب و روز کھلی رہیں تاکہ ملت و فوج اور حزب اللہ کی مدد سے ملک کی امنیت تامین ہوسکے ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے صدر جمھوریہ کے انتخاب اور آئین کی تصویب جیسی مشکلات کے حل میں ملت کی توانائیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سیاسی گروہ قومی منافع کو حزبی منافع پر مقدم رکھیں ، سیاسی اور سماجی ثبات و امنیت اختلافات سے دوری اور قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صورت میں ممکن ہے ۔

آیت الله قبلان نے ملت لبنان کے لئے عزت دار اور پر امن زندگی کی فراھمی، فساد سے مقابلہ ، بازار پر کنٹرول ، جنایتکاروں اور مفسدین کے ساتھ سختی حکومت کی ذمہ داریاں بتائیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۵۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬