15 October 2016 - 13:15
News ID: 423848
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے محرم کی مجلسں میں سعودی حملے کے نتیجہ میں سیکڑوں یمنیوں کی شھادت اور زخمی ہونے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قابل تفسیر بتایا ۔
آیت الله سید محمدعلی موسوی جزائری

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمدعلی موسوی جزائری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی(ره) اهواز میں منعقد ہوا،  نماز گزاروں کو تقوای الهی کی مراعات کی دعوت دی اور کہا: یہ ایام حضرت امام حسین(ع) سے متعلق ہیں ، ان ایام کی قدر کریں اور اپنی اصلاح کی کوشش کریں ۔

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام کا احیاء شعائر حسینی کی احیاء کی صورت میں ممکن ہے کہا: مذھب شیعہ کی بقا مجالس کے مرھون منت ہے، رسول خدا(ص) نے حضرت امام حسین(ع) کو تمام ملت اسلامیہ اور بشریت کے لئے مبارک قرار دیا ہے ، اور حضرت امام حسین(ع) کا قیام دشمن کے بدترین مقصد کو برملا کرنے والا ہے ، حضرت امام سجاد(ع) نے اسی مقصد کے تحت حضرت سید الشهداء (ع) کی مجلس عزا کی بنا رکھی اور آپ کے بعد تمام آئمہ معصومین(ع) نے اسے باقی رکھا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: حضرت امام صادق(ع) نے اپنی روایت میں حضرت آدم، یعقوب و یوسف (علهیم السلام)، حضرت زهرا(س) و امام زین العابدین(ع) کو حضرت امام حسین(ع) پر گریہ کرنے والا بتایا کہ ان میں حضرت امام سجاد(ع) نے پوری عمر آپ پر گریہ کیا ۔

آیت الله موسوی جزائری نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں محرم کی مجلسں میں سعودی حملے کے نتیجہ میں سیکڑوں یمنیوں کی شھادت اور زخمی ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم اس ہولناک جنایت کو محکوم کرتے ہیں اور انشاء الله خداوند متعال جلد از جلد آل سعود کو ان کے اعمال کا مزا چکھائے گا نیز یمن کی عوام کو پیروزی نصیب کرے گا ۔

 

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے محرم کی مجلسں میں سعودی حملے کے نتیجہ میں سیکڑوں یمنیوں کی شھادت اور زخمی ہونے کئے جانے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قابل تفسیر بتایا اور کہا: یہ ایک بدترین عمل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۰۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬