15 October 2016 - 13:58
News ID: 423854
فونت
ایم ڈبلیو ایم پنجاب:
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے اراکین نے لاہور میں عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یوم عاشور پر انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔
عزاداری سیل کا اجلاس پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری سیل کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی و مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت اور صوبہ پنجاب کے عزاداری سیل کے عہدیداران کی شرکت میں لاہور میں منعقد ہوا جس میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی نے کہا: ملک بھر میں یوم عاشور پر انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جو قابل تحسین ہیں، امید ہے کہ شرپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف اور امن استحکام کیلئے اسی جذبے کیساتھ آئندہ کیلئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا: ملک بھر میں یوم عاشور پر انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جو قابل تحسین ہیں، امید ہے کہ شرپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف اور امن استحکام کیلئے اسی جذبے کیساتھ آئندہ کیلئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔

علامہ مبارک موسوی نے اپنے خطاب میں انتطامیہ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا : ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پُرامن انداز میں ایام عزاء کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ذمہ داری کیساتھ نبھا کر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انتظامیہ نے مثال قائم کی جو قابل ستائش اور لائق تحسین ہے، تاہم پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں مشرقی میں چند مٹھی بھر شرپسندوں نے جلوس عزاء پر حملہ آور ہوکر امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کی جس میں سیالکوٹ پولیس ان شرپسندوں پر قابو پانے میں ناکام رہی، شرپسند اب بھی آزاد ہیں اور الٹا عزاداران کیخلاف دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے سیالکوٹ پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے، ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور بے گناہوں کو ہراساں کرنے کے عمل کا فوری تدارک کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬