18 October 2016 - 17:57
News ID: 423912
فونت
یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری میں اب تک ۳ ہزار یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے یمن میں ترجمان محمد الاسعدی نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری میں اب تک 3 ہزار یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن پر سعودی عرب نے مارچ ۲۰۱۵ میں جنگ مسلط کی اور اس جنگ میں سعودی عرب نے بڑی بے رحمی کے ساتھ یمنی عوام کا قتل عام کیا سعودی عرب کی یمن پر مجرمانہ بمباری میں اب تک ۳۰ ہزار سے زائد  یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں 3 ہزار یمنی بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں انسانی المیہ کے بارے میں پہلے ہی عالمی برادری کو آگاہ کردیا تھا اور سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کے بارے میں دنیا کو بتا دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے مارچ ۲۰۱۵ سے لیکر ستمبر ۲۰۱۶ تک یمن میں ۱۱۶۳ بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ ۱۷۳۰ یمنی بچے زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ اعداد و شمار بہت کم ہیں جبکہ یمن میں انسانی المیہ اس سے کہیں زيادہ ہے یمن لاکھوں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں  ذرائع کے مطابق  سعودی عرب نے یمنی عوام کے خلاف قیامت برپا کر رکھی  ہے جس کا تاوان اسے اللہ تعالی کے نزدیک ادا کرنا پڑےگا۔

اگر چہ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر رشوت ادا کرکے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور دیگر عالمی اداروں کا منہ بند کردیا لیکن اللہ کے قہر و غضب سے سعودی عرب نہیں بچ پائے گا۔

اللہ تعالی نے جس طرح دوستوں کے ذریعہ عراق سابق صدر صدام معدوم کو کیفر کردار تک پہنچا دیا اسی طرح سعودی عرب کے ظآلم اور جابر بادشاہ ملک سلمان  اور اس کی ظالم حکومت کا بھی خاتمہ کردےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬