20 October 2016 - 18:57
News ID: 423947
فونت
سید سرفراز نقوی:
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرے۔
سید سرفراز حسین نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ طلباء محاذ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا : ہندو سامراج منظم سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرے۔

سرفراز نقوی نے کہا : پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ کشمیریوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا : ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف ہیں، متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہچائیں گے۔

سرفراز نقوی نے تاکید کی : پاکستان کے عوام کشمیر کے ایشو پر ایک ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس آئی ایس او پاکستان نے کرائی ہے، متحدہ طلباء محاذ کی صدارت اس وقت آئی ایس او پاکستان کے پاس ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬