‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2016 - 16:51
News ID: 424043
فونت
آیت الله حایری شیرازی:
آیت الله حایری شیرازی نے کہا : مغرب زمین اس وقت ہتھیار کو عبرت کے عنوان سے متعارف کرا رہا ہے حالانکہ اسلام انسان کو سب سے پہلے اپنی مراقبت اس کے بعد عبرت کی دعوت دیتا ہے مغرب کا یہ طریقہ فکر اپنی مراقبت کے مخالف ہے اور جب انسان اپنی مراقبت نہیں کر سکتا تو لوگوں کے خلاف دین سے استفادہ کرتا ہے ۔
آیت الله حایری شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اثنی عشرہ حسینیہ میں تقریر کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کی تخلیق روح اور جسم دو جہت سے ہوئی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم فرماتا ہے : میں انسان کو چمڑے سے خلق کرتا ہوں ؛ انسان معلول ہونے کی وجہ سے موت کے بعد خاک میں بدل جاتا ہے کیوںکہ اس کا جسم اسفل السافلین اور پست ترین چیزوں میں سے ہے ۔

آیت الله حایری شیرازی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ تمام عالم ہستی خداوند عالم کی تسبیح و تحلیل میں مشغول ہیں بیان کیا : انسان کی تخلیق دو جہت سے ہے ایک اس کا جسم جو اسفل السافلین کا مقصداق ہے اور اس کا روح کمال حاصل کرتے ہوئے اعلی علین سے منسلک ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اسی وجہ سے انسان کی روح سے عظیم اور اس کے جسم سے پست چیز نہیں پائی جاتی ہے تو تمام وجود میں انسان پایا جاتا ہے اسی وجہ سے انسان وجود پر جامعیت رکھتا ہے اور عالم وجود سے باہر نہیں ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے بیان کیا : خداوند عالم نے حضرت آدم علیہ السلام کے اندر جو صلاحیت پائی جاتی ہیں اس کی بنا پر ان کو الہی اسمای سیکھایا، عاشورہ کا واقعہ حقیقت میں انسان کے وجود کو تصویری صورت دینا ہے ، کربلا کے واقعہ میں پست ترین انسان اور عظیم ترین انسان مشخص ہوئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬