25 October 2016 - 20:42
News ID: 424055
فونت
سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں چھے بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح یمن کے صوبے صعدہ کے شہر باقم میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔ جس میں چھے بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے، یمن کے دارالحکومت صنعا اور جنوبی شہر تعز میں بھی رہائشی مکانات کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ  کے علاقے الکثیب پر بھی کئی بار بمباری کی ہے۔

سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کے علاقے میں واقع سعودی فوجی چھاؤنی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن کے صوبے مارب میں یمنی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقے عسیلان کی جانب سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی کو بھی ناکام بنادیا ہے۔

اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی دشمن کی متعدد گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک کردیئے گئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬