26 October 2016 - 18:41
News ID: 424067
فونت
آیت الله عبد الامیر قبلان:
مجلس اعلائے اسلامی شیعہ لبنان کے نائب صدر نے تاکید کی کہ ایرانی حوزات علمیہ اور مراجع تقلید، دینی میراث اور اسلامی تعلیمات کو منحرف ہونے سے روکے ہیں ۔
آيت الله قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی الوکالہ الوطنیہ للاعلام سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی شیعہ لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان نے حوزه علمیه قم ایران کے وفد سے ملاقات میں کہا: اسلامی جمھوریہ ایران، دنیا میں معنویت کا مرکز اور مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے نیز عالم اسلام کے مسائل و مشکلات کے حل کی بہ نسبت فکر مند ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم اس ملک کو منافقوں اور دشمنان دین کہ جو اس ملک اور ملت کو نقصان پہونچانا چاہتے ہیں، کے مقابل حفاظت کریں نیز مراجع تقلید ، حوزات علمیہ اور اس ملک کے دیگر مراکز کی مدد کریں ۔

آیت الله قبلان نے واضح طور سے کہا: ایران کے حوزات علمیہ اور مراجع تقلید دینی میراث اور اسلامی تعلیمات کو منحرف ہونے سے محفوظ رکھے ہیں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے اتحاد اسلامی کے سلسلے میں اهل بیت اطھار (ع) کو اپنا آئیڈیل بنانے کی درخواست کی اور کہا: اهل بیت اطھار (ع) نے دین اسلام کی حفاظت میں مسلمانوں کے اتحاد کو مستحکم کیا اور شدت و پسندی اور افراط گری کا مقابلہ کیا ۔

مجلس اعلائے اسلامی شیعہ لبنان کے نائب صدر نے یاد دہانی کی: ملت اسلامیہ دینی اور قرانی تعلیمات کی جانب پلٹ آئے ، اور سیرت مرسل آعظم و ائمہ اطهار(ع) کی پابند رہے نیز اسلامی اور عرب ممالک میں رونما ہونے والے فتنہ کے مقابلے میں ایران کے شانہ بشانہ رہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۸۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬