26 October 2016 - 19:09
News ID: 424073
فونت
اقتصادی بحران کے شکار سعودیوں نے فلسطینی انتظامیہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
فلسطین


 

رسا نیوز ایجنسی کی سما سے  رپورٹ کے مطابق ، صیہونی ویب سائت ولا (WALLA) نے فلسطینی انتظامیہ کے اعلی حکام کے حوالے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے چھے مہینے پہلے بجٹ میں کمی اور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے فلسطینی انتظامیہ کو ماہانہ بیس ملین ڈالر دی جانے والی مالی امداد منقطع کر دی ہے۔

سعودی عرب اور علاقے کے تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک نے دو ہزار چودہ کے اواخر میں تیل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت جو ایک سو ڈالر فی بیرل سے زائد تھی، کم ہو کر چالیس ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہو گئی جس کی وجہ سے تیل کی آمدنی پر انحصار کرنے والے ان ممالک کی اقتصادی حالت بہت خراب ہو گئی ہے۔

علاقے خاص طور پر عراق، شام اور یمن کے بارے میں سعودی عرب اور امریکہ کی پالیسیوں کی شکست کے بعد ان دونوں ملکوں نے ایران، روس اور عراق کو نقصان پہنچانے کے لیے تیل کی قیمت میں کمی کی لیکن اس سازش کا الٹا نتیجہ نکلا اور اس سے خلیج فارس کے تیل پیدا کرنے والے عرب ملکوں خاص طور پر سعودی عرب کو شدید نقصان پہنچا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬