26 October 2016 - 19:29
News ID: 424077
فونت
پناہ گزینوں کے امور میں افغانستان کے وزیر نے دسیوں لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے -
حجت الاسلام سید حسین عالمی بلخی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے وزیر برائے امور پناہ گزیناں سید حسین عالمی بلخی نے منگل کو کابل میں مہاجروں سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار میں کہا کہ اس سال چھے لاکھ افغان مہاجرین دوسرے ملکوں خاص طور پر پاکستان اور ایران سے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس لوٹے ہیں -

انہوں نے کہاکہ چھے لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے باوجود  ابھی بھی بیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اسلامی جمہوریہ ایران میں اور کم وبیش اتنے ہی افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں -

انہوں نے پچھلے دنوں دس لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے بے گھر ہوجانےکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ افغان شہری  قندوز ، ہلمند اور اروزگان صوبوں  کی حالیہ جنگوں کے بعد بے گھر ہوئے ہیں -

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے  بھی اس سیمینار میں تقریرکرتے ہوئے وہاں موجود شرکا سے  کہاکہ وہ افغان مہاجرین کی آبرومندانہ واپسی کا راستہ ہموار کریں - افغانستان کے ستر لاکھ مہاجرین دنیا کے مختلف ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں جن میں ساٹھ لاکھ مہاجرین ایران اور پاکستان میں ہیں -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬