28 October 2016 - 23:02
News ID: 424119
فونت
شیعہ علما کونسل کیجانب سے ؛
شیعہ علما کونسل کیجانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔
شیعہ علماء کونسل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے جوانوں کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

کراچی میں صوبائی دفتر میں علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی، جس جرأت اور بہادری سے ہمارے جوانوں نے دشمن کا مقابلہ کیا، یہ جذبہ ہر پاکستانی کو اپنے دل میں رکھنا چائیے، حکومت کو چائیے کہ دہشت گردوں کے خلاف مضبوط اقدام کرے، تاکہ پھر کبھی ایسا دلخراش واقعہ پیش نہ آئے۔

صوبائی صدر نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی مسلسل دہشتگردانہ کارروائیوں سے معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما کونسل ملک کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬