29 October 2016 - 12:47
News ID: 424137
فونت
عراقی ذرائع نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس کی نئی کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی ہے ۔
موصل

رسا نیوز ایجنسی کی الاتجاہ ٹی وی چینل عراق سے رپورٹ کے مطابق،  عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر موصل کے جنوب مغربی علاقے سے، داعش کے خلاف نئی کاروائی کا آغاز کیا ہے ۔

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ  کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ موصل کے جنوب مغرب سے عوامی فورس کی کاروائی کا مقصد ، داعش تکفیری دہشت گردوں کو شام کی طرف فرار سے روکنا ہے۔

در ایں اثنا عراق کے صوبے نینوا کی آزادی کے آپریشن کی کمان کے رکن فیصل یاسین نے کہا ہے کہ شہر موصل کے مغرب میں تین اور علاقے، داعشیوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

اسی طرح عراق کی مشترکہ افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے کویت کے سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا شہر موصل کی آزادی کی کاروائی روکی نہیں گئی ہے بلکہ عراقی فوج کو دوبارہ منظم اور تعینات کیا جا رہا ہے اور یہ فوج رکاوٹیں دورکرنے اور داعش کی نصب کی ہوئی بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ عبدالغنی اسدی نے بھی موصل کی آزادی کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج کےحملے روکے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں صداقت نہیں پائی جاتی۔

عراق میں امریکی قیادت میں دہشت گردی مخالف اتحاد کے ترجمان جان دوریان نے جمعے کو کہا تھا کہ شہر موصل کو آزاد کرانے کی کاروائی، دو دنوں کے لئے روک دی گئی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬