30 October 2016 - 19:59
News ID: 424147
فونت
شمالی شہر موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کی پیشقدمی بدستور جاری ہے۔
موصل میں عراقی فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العراقیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراقی افواج کے موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کےآغاز میں اور عوامی رضاکار فورس کے موصل کے مغربی محاذ پر پہنچتے ہی ان کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

موصل کے مشرقی محاذ پر قائم آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے سبھی محاذوں پر عراقی افواج کی پیشقدمی کا سلسلہ ہفتے کو تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہا اور عراقی افواج نے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیاہے۔ عراقی افواج نے الشورہ کے علاقے سے حمام العلیل کی جانب پیشقدمی کی ہے۔

اس درمیان عراقی فضائیہ نے بھی موصل کے علاقے فانوس میں داعش کے مواصلاتی سسٹم کو نشانہ بنا کراسے تباہ کر دیا ہے جبکہ موصل کے مشرق میں طعان علاقے میں داعش کے میزائل لانچنگ پیڈ اور ہتھیاروں کے گوداموں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کر دیا ہے۔

ادھر بغداد سے خبر ہے کہ جابر بن حیان نامی پل کے قریب ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬