30 October 2016 - 20:13
News ID: 424148
فونت
پاکستان کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بعض حامیوں نے تحریک دفاع آل سعود کے نام سے تنظیم قائم کر لی ہے۔
آل سعود و یھود

سعودی ریال کی گرمی نے تحریک  قائم کرنے پر مجبور کیا

پاکستان کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بعض حامیوں نے تحریک دفاع آل سعود کے نام سے تنظیم قائم کر لی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ایک لیڈر عبدالغفور راشد نے انتہائی معنی خیز اقدام کے تحت تحریک دفاع آل سعود کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے اس تنظیم کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے محافظ اور خادم، خاندان آل سعود کی خدمات کو دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اسلام اور عالم اسلام کے لیے آل سعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آل سعود کی حمایت میں پاکستان میں یہ تنظیم ایسے وقت میں قائم کی گئی ہے جب کچھ عرصہ قبل پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ و تعاون ریاض حسین پیرزادہ نے آل سعود حکومت پر پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت پیسے کے ذریعے وہابی نظریات کی ترویج کرکے پاکستان سمیت عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سعودی پیسے کی آمد کا سلسلہ روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬