30 October 2016 - 23:52
News ID: 424163
فونت
حسین سلامی :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل نے کہا : دشمن صلاحیت رکھنے کے باوجود ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی یا فوجی جارحیت کی جرات نہیں رکھتا ہے ۔
ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اصفہان کے شہر خمین کے ایک مقامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دشمن کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کا کوئی امکان نہیں اور دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف سازش کی تمنا ان کے ساتھ قبر میں چلی جائیے گی۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : دشمن کو اچھی طرح یقین ہو گیا ہے کہ ایران خطے کی طاقت سے اب ایک عالمی طاقت بن رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے بیان کیا : دشمن کئی برسوں سے خطے کے مسائل کو کنٹرول کرنے کی ناکام کوشش میں مشغول ہیں لیکن طاقت کا توازن اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج خطے کے حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ ہمارا دشمن صلاحیت رکھنے کے باوجود ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی یا فوجی جارحیت کی جرات نہیں رکھتا ہے بلکہ کئی مواقع پر اس کے خوف کو بھی دیکھا گیا ہے ۔

بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا : آج عراق میں الحشد الشعبی نام سے عوامی فوج جو اسلامی انقلاب کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہے جس کی کامیابی نے دہشت گردوں کی نیند حرام کر دی ہے اور اسی طرح شام میں بھی طاقت ور عوام اور طاقت ور تنظیم حزب اللہ کی موجودگی نے غاصب صہیونی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : فلسطین میں بھی وہاں کی مظلوم عوام کی طرف سے طاق تور مزاحمتی عمل جاری ہے اور اسی طرح یمن میں بھی مسلح افواج اسلامی انقلاب کے زیر سایہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : آج ایرانی، عراقی، پاکستانی، افغانی، شامی، لبنانی اور یمنی عوام سمیت مختلف اسلامی ممالک میں بسنے والے جراتمند مسلمان مشترکہ دشمن اور سامراجی محاذ کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬