31 October 2016 - 14:28
News ID: 424180
فونت
ایک بحرینی انجمن کے صدر کو زیارت عاشوراء پڑھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماتمی انجمن کونسل جد علی بحرین نے اس کونسل کے صدر نادر المختار کو زیارت عاشوراء پڑھنے  کے جرم میں گرفتار کئے جانے کی خبر دی ۔

اس  کونسل نے بتایا کہ نادر المختار کو زیارت عاشوراء پڑھنے  کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے کیوں کہ گذشتہ برس سے آل خلیفہ حکومت نے یزید ملعون کو سنی مقدسات میں سے شمار کیا ہے ۔

آل خلیفہ حکومت یزید کے خلاف ھر قسم کی باتوں کو جرم شمار کرتی ہے اسی بنیاد پر زیارت عاشوراء کہ جس میں یزید پر لعنت موجود ہے غیز قانونی اور اس کے پڑھنے کو جرم مانتی ہے ۔

دوسری جانب بحرین کے دسیوں مقررین اور نوحہ خوانوں کو امام حسین علیہ السلام کے قاتل کے عنوان سے یزید کا نام لینے پر گرفتار یا پولیس اسٹیشن بلا لیا گیا ہے  ۔

سرزمین بحرین کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله غریفی نے مسلمانوں کے مقدسات کی توھین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فتنے کا مصداق جانا اور کہا کہ قاتلین امام حسین(ع) تاریخ اسلام اور مسلمانوں کی پیشانی پر بدنما داغ ہیں اور کوئی بھی شریف انسان اس کا دفاع نہیں کرے گا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬