‫‫کیٹیگری‬ :
02 November 2016 - 19:24
News ID: 424219
فونت
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے یونیورسٹی طلبہ زمینی راستے سے آنے والے پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔
زائر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے حوالے سے قائم کی جانے والی طلبہ کی خصوصی کیمٹی کے عہدیدار محمد خزاعی نے اپنے بیان میں کہا:‌ صوبے کے یونیورسٹی طلبہ نے رضاکارانہ طور پر میرجاوہ بارڈر پر پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیستان و بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے رضاکار طلبا چہلم امام حسین علیہ السلام  سے تین روز قبل استقبالیہ کیمپ قائم کریں گے جہان پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں زائرین کو آرام کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں کھانا وغیرہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

 گزشتہ سال محرم اور صفر کے مہینے میں باون ہزار سے زائد زائرین میرجاوہ بارڈر کے راستے پاکستان سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ  عاشقان حسینی کی ایک بڑی تعداد چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے پاکستان سے براستہ ایران، عراق جائے گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬