04 November 2016 - 22:29
News ID: 424264
فونت
مشرقی یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے جارحانہ حملے میں تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کے تیس افراد شہید ہوگئے ۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ شبوہ کے ایک مقامی عہدیدار " سالم صائل نے جمعے کو بتایا کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے صوبہ شبوہ کے شہرعسیلان کے مضافاتی علاقوں  النقوب ، الصفراء ، اور حید بن عقیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کے تیس افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے-

ایک اور خبر یہ ہے کہ شہر عسیلان کے مختلف علاقوں میں یمن کی تحریک انصاراللہ اور اس کے اتحادیوں کی ، یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے ساتھ  جھڑپیں جاری ہیں-

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے ان حملوں میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں -

یمن پر حملے سے سعودی عرب کا مقصد تحریک انصاراللہ کو کمزور کرنا تھا تاہم آل سعود اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬