09 November 2016 - 10:54
News ID: 424350
فونت
عراق:
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
عراق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد آپریشنل کمان کے ترجمان سعد معن نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے مشرق میں واقع الامین الثانی کے علاقے میں منگل کی رات ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ادھر عراقی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار رائد جودت نے کہا ہے کہ موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران البوسیف کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی جس میں کم از کم چالیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں ان کا ایک اہم سرغنہ، احمد حافظ بھی شامل ہے۔

موصل کے شمال، جنوب، مشرق، اور مغرب میں واقع ایک سو اسّی سے زائد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے ساتھ، عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے نینوا کے بیشتر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

دوسری جانب عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے موصل کے مغرب میں تلعفر ایئرپورٹ کا محاصرہ کر لیا ہے اور اطراف کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے نیز عراقی سیکورٹی اہلکار دریائے دجلہ کے مشرقی ساحل سے ملے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬