09 November 2016 - 11:00
News ID: 424352
فونت
شامی فوج نے حلب کے مغربی علاقے میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے داعشی دہشت گردوں سے ایک بڑے رہائشی کمپلکس کو آزاد کرا لیا۔
حلب شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے حلب کے مغرب میں ایک ہزار سے زائد مکانات پر مشتمل ایک رہائشی کمپلکس کو اپنے کنٹرول میں لینے کے علاوہ اس کے اطراف کی پہاڑیوں کو بھی آزاد کرا لیا۔

اس سے قبل شامی فوج نے مؤتہ اور ام الرخم نامی پہاڑیوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اس راستے کو بھی منقطع کر دیا تھا جہاں سے دہشت گردوں کو امداد پہنچ رہی تھی۔

حلب کے مغرب میں رہائشی کمپلکس پر شامی فوج کا کنٹرول، اس لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اب حلب کے مغربی علاقے ضاحیۃ الاسد کو آزاد کرانا آسان ہو جائے گا۔ شامی فوج نے الراشدین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری بھی کی۔

واضح رہے کہ شام کا علاقہ حلب، جو پہلے ایک صنعتی علاقہ شمار ہوتا تھا، اب شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حلب کے مغربی علاقے پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جبکہ مشرقی علاقے پر دہشت گردوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬