29 November 2016 - 17:21
News ID: 424763
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیراعظم نے اس ملک کے شمالی شہر موصل کو داعش کے چنگل سے پوری طرح آزادی کے لئے جاری لڑائی رواں سال کے آخر تک ختم ہو جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا : جس طرح عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز پیش قدمی کر رہے ہیں موصل کی آزادی بہت نزدیک ہے ۔
حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے شہر موصل سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں فوج اور عوامی رضا فورسز کی پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے موصل شہر کا مکمل محاصرہ ہو چکا ہے اس کے پیش نظر موصل کی آزادی رواں سال کے آخر تک ممکن ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس ملک کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی پارلمینٹ کی جانب سے قانونی منظوری قابل تحسین ہے اور بعض اہلسنت گروہوں کی جانب سے اس قانون کی مخالفت بے بنیاد اور غیر عاقلانہ ہے ۔

حیدر العبادی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عراقی فوج سے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الحاق نے، مغربی موصل سمیت شہر کے دیگر وسیع علاقوں کو آزاد کرانے میں اس فورس کی موثر کوششوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم نے عراقی فوج کے ساتھ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الحاق سے متعلق بل کی پارلیہ مینٹ میں منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں اس فورس کے کردارکو اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔

عراقی پارلیمنٹ نے کئی مہینوں کے جائزے اور تبادلۂ خیال کے بعد چھبیس نومبر کو عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کو عراقی فوج میں شامل کرنے کے بل کو، کثرت رائے سے منظور کر لیا اور اسے قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ خطے کی بعض اسلام دشمن عناصر اور عراق کو نقصان پہوچانے والے داعش کے حمایتی حشد الشعبی کی طرف سے اپنے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے تھے اور اس رضاکار فورسز کی قانونی وجود پر نکتہ چینی کرتے تھے پارلیہ مینٹ میں اکثریت سے اس بل کے منظوری سے عراق میں امن کے مخالفوں کو سخت طمانچہ لگا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬