01 December 2016 - 19:12
News ID: 424805
فونت
مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جماعة الدعوة کی سیرت النبی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔
مغرب کا اقتدار قوموں کے حقوق غصب ہونے کا سبب ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جماعة الدعوة کی سیرت النبی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ مودی سرکار آبی جارحیت سے باز نہ آئی تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہوگی۔

امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ہدیة الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، تحریک حرمت رسول (ص) کے کنوینر مولانا امیر حمزہ، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا سیف اللہ خالد، الشیخ مفتی عبدالطیف، مولانا نذیر احمد مدنی، مولانا عبدالغنی ثاقب، سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے جامع عمر بن عبدالعزیز احمدپور شرقیہ بہاولپور میں منعقدہ سیرت النبی (ص) کانفرنس سے خطاب کی۔

انہوں نے خطاب میں بیان کیا : برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت نے کشمیر میں ایک لاکھ فوج مزید بڑھا دی۔ تحریک آزادی سے بوکھلا کر کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں اور بسوں و ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جماعة الدعوة کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

ملک بھر سے امدادی سامان بھجوا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پاس کردہ قانون شریعت سے متصادم ہے۔ انڈیا نے افغانستان میں قائم قونصل خانوں کو دہشت گردی کے اڈے بنا رکھا ہے۔ اتحادی ملکوں کی طرح بھارت بھی افغانستان میں نہیں ٹھہر سکے گا۔

رہنمائوں نے کہا کہ جب تک مغرب کے پاس اقتدار رہے گا دنیا میں قوموں کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے، قتل عام ہوتا رہے گا اور عدل و انصاف کا نظام قائم نہیں ہو سکے گا۔ کشمیری مجاہدین انڈین فوج کو تباہ کر رہے ہیں، بھارتی سورمے نہتے لوگوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کرتے ہیں۔

ہدیة الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون گیلانی نے کہا کہ آج کے دور میں فرقہ واریت ایک بہت بڑا ناسور ہے۔ مسلمان متحد ہونے کی بجائے فرقوں میں بٹ گئے تو ساری دنیا میں ذلیل و خوار ہوتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم سب پر فرض ہے۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آج سازش کے تحت مسلمانوں کو فکری انتشار کا شکار کیا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬