‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2016 - 11:17
News ID: 424838
فونت
آیت الله موحدی کرمانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ خطبہ جمعہ میں امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران پر لگی پابندیوں کی مدت میں مزید ۱۰ سال کی توسیع کئے جانے جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم پورے وجود کے ساتھ امریکا کی شرم آور ، حیلہ گر اور جھوٹی حکومت سے بیزار ہیں ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر تہران سے کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمھوریہ ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حضرت آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ تہران میں ہونے والی نماز جمعہ کہ جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، کے خطبے میں اربعین کے موقع پر محبوں کے عظیم اجتماع کو ناقابل فراموش بتایا اور کہا: حقیقتا اس عظیم اجتماع کے ذریعہ اھل بیت اطھار علیھم السلام کے چاہنے والوں نے اپنے ایمان اور عشق کی دنیا کے سامنے نمائش کی ۔

انہوں نے مزید کہا: رھبر انقلاب اسلامی سے میں کہوں گا کہ خدا آپ کے لئے کافی ہے اور یہ ملت نیز عاشقان اھل بیت علیھم السلام آپ کے بہترین یاور و مددگار ہیں ۔

آیت الله موحدی کرمانی نے حلّہ میں تکفیری دھشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شھداء کے پس ماندگان کو تعزیت پیش کی اور کہا: ہم جب فراموش نشدنی حوادث کا تذکرہ کرتے ہیں تو ہمیں آل سعود کے ہاتھوں منی میں رونما ہونے والا سانحہ بھی یاد رہے ، ھر موقع پر ھر خطبہ جمعہ میں حج کے ادارہ کرنے میں آل سعود کی بی لیاقتی سے لوگوں کو اگاہ کیا جائے اور یقینا ایک دن وہ عذاب الھی سے دوچار ہوکر رہے گے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران پر قران کی حکمرانی ہے کہا:  قران کا کہنا ہے کہ ہم نے پیغمبروں کو آسمانی کتابوں اور صحیفوں کے ساتھ بھیجا تاکہ لوگوں پر عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کرسکیں ۔

تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر امریکا نے جوھری معاھدہ کو پھاڑا تو ہم اسے آگ لگا دیں گے کہا: امریکا سے دشمنی کے سوا کوئی اور امید نہیں ہے ، یہ زمانہ مقابلہ کا زمانہ ہے ، قران کریم کا بھی ارشاد ہے کہ اگر کسی نے تم پر چڑھائی کی تو تم بھی اس پر چڑھائی کرو ۔

انہوں نے امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے مزید ۱۰ سال کے لئے ایران پر لگی پابندیوں میں توسیع کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا : ہم صاف و شفاف آواز میں کہ رہے ہیں کہ اے امریکا ہم پورے وجود کے ساتھ  تیری شرم آور ، حیلہ گر ، جھوٹی ، ظلم و خونریزی اور ظالم حکمرانوں کی حامی حکومت سے بیزار ہیں ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر پابندیوں میں مزید ۱۰ سال کی توسیع کی گئی تو یقینا جوھری معاھدہ  کی خلاف ورزی ہوگی کہا:  امریکا آگاہ رہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران ان پابندیوں میں توسیع کا منھ توڑ جواب دے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی کب تک متنبہ کراتے رہیں گے اور مسئولین بیدار نہیں ہوں گے ، ملت ایران بیدار ہے مسئولین بھی بیدار ہوں اور امریکا سے دل لگی ترک کردیں ۔

تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ رھبر معظم انقلاب نے جوھری معاھدے سے قبل بھی کہا تھا کہ میں اس معاھدہ پر خوش بین نہیں ہوں اور آپ نے حال ہی میں یہ فرمایا کہ مد مقابل آپ کا مضحکہ اڑا رہا ہے کہا: میں بھی آپ سے کہ رہا ہوں کہ کسی ایسے سے مذکرہ کریئے جو قابل اعتماد ہو اور اپنے معاھدے پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض مسئولین کا کہنا ہے کہ یہ نئی پابندی نہیں ہے بلکہ گذشتہ پابندیوں کی توسیع ہے کہا: میں کہتا ہوں جو کچھ بھی ہو ، یہ خباثت ، رذالت ، بدعھدی ، شرافت اور انسانیت سے گری ہوئی بات ہے ۔

انہوں نے عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف ان ملکوں کی فوجوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان کامیابیوں کی بدولت بڑی تعداد میں مظلوم و بے گناہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات مل گئی ہے ۔

انہوں نے بین الاقوامی سمندری حدود میں ایرانی بحریہ کی مقتدرموجودگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا : علاقے کی سمندری حدود میں امن و استحکام کی برقراری ایرانی بحریہ کی مقتدر موجودگی کی مرہون منت ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬